تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خلیج میکسیکو میں زیرِ سمندر کنویں سے تیل کا رساؤ روک دیا گیا

جنگ نیوز -
نیواورلینز…امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خلیج میکسیکو میں زیرِ سمندر کنویں سے تیل کا رساؤ روک دیا گیا ہے لیکن ابھی کامیابی کا اعلان نہیں کیا جاسکتا?امریکی کوسٹ گارڈ ز کے سربراہ تھاڈ ایلن نے دعوی? کیا ہے کہ متاثرہ کنویں سے تیل اور گیس کا اخراج بند ہوگیا ہے? ان کا کہنا ہے کہ ”ٹاپ کل“ آپریشن کے تحت برٹش پٹرولیم کے عملے نے سیمنٹ اور گارے کا آمیزہ بھر کر رساؤ روک دیا ہے تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا متاثرہ کنواں میں ٹھہراؤ آرہاہے?کنویں میں20اپریل کو اس وقت شگاف پڑ گیا تھا جب برٹش پٹرولیم کی ایک رِگ جسے سمندر کی تہہ میں سوراخ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، دھماکے سے ٹوٹ گئی تھی?شگاف سے روزانہ تقریباً پانچ ہزار بیرل خام تیل سمندر میں جا رہا تھا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.