تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فرنچ اوپن:راجر فیڈرر اور وینس ولیمز کی کامیابیاں

جنگ نیوز -
پیرس …فرنچ اوپن ٹینس میں دفاعی چمپئن روجر فیڈرر نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی،ویمنزایونٹ میں امریکا کی وینس ولیمز نے بھی مسلسل دوسرا میچ جیت لیا?رولان گروس میں جاری کھیل کے چوتھے دن خواتین مقابلوں میں امریکا کی وینس ولیمز نے اسپین کیArantxa Parra کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے مات دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالی فائی کرلیا ? روس کی سویٹلانا کزینٹسووا نے بھی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ، مردوں کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے ، انہوں نے کولمبیا کے Alejandro Fallaکو سات چھ ، چھ دو اور چھ چار سے شکست دی ، سوئیڈن کے رابن سودرلنگ نے امریکا کے ٹیلر ڈینٹ کو چھ صفر ، چھ ایک اور چھ ایک سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ، فرانس کے جو والفرئیڈ سونگا بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.