5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سلیکشن کمیٹی کو سمرکیمپ کے کوچز سے بھی مشاورت کرنی چاہئے ،میانداد
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کر کٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب کے وقت سمرکیمپ کے کوچز سے بھی مشاورت کرنی چاہئے ?قذافی سٹیڈیم لاہور میں سمرکیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جاوید میاں داد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ? اچھا پرفارم کرنیوالے کھلاڑیوں کو فوری طورپرموقع دینا چاہیے?جاوید میاں دادکا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کو کپتان کرکٹ بورڈ نے بنایا ہے وہ اس پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے ? انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اوردورہ انگلینڈکیلئے وہ بیٹنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کی مددکے لیے تیارہیں?