5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورنگزیب مہمند نے نیشنل جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی
جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل جونیئر اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں اورنگزیب مہمند نے شیخ ثاقب کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا،گرلز ایونٹ میں زویاخالد کامیاب رہیں? کراچی جہانگیر خان روشن خان اسکواش کمپلیکس میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں اورنگ زیب مہمند اورشیخ ثاقب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا?اورنگ زیب مہمند نے یہ میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد،گیارہ چار،پندرہ تیرہ،نو گیارہ، تین گیارہ، اور گیارہ آٹھ سے جیت لیا?گرلز ایونٹ کے فائنل میں زویا خالد نے رفعت خان کو گیارہ دو،گیارہ تین اورگیارہ چھ،سے شکست دی?