تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کے طلب ورسد میں فرق3ہزار735میگاواٹ تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا جس سے بجلی کے طلب ورسد میں فرق3ہزار735میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ، جس کے باعث اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھنے کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی?? پیپکو کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 580 اور طلب 16 ہزار 315میگاواٹ ہے? اس طرح شارٹ فال3ہزار735میگاواٹ ہوگیا ہے بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے بڑے شہروں میں7سے9جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?پیپکو کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈل پیداوار بڑھ کر4844،تھرمل جنریشن2398، آئی پی پیز سے5217جبکہ آر پی پیز سے121میگاواٹ بجلی مل رہی ہے ?پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ چند روز میں بند آئی پی پیز کے کھلنے سے صورتحال بہتر ہو گی، بچت پلان پر عمل کرنے سے روزانہ12سو میگاواٹ تک بچت ہو رہی ہے جس سے صنعتی سیکٹر کو ریلیف دیا جارہا ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.