5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کی جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کی جنگ ابھی شروع ہوئی ہے?گوجرانوالہ بار کے70رکنی وفد نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ? وکلا سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ جنگ صرف اسی صورت جیتی جاسکتی ہے جب بار اور بینچ کے درمیان قانون کی بنیاد پر بے غرض تعاون ہو ? چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے بغیر کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ، ہر قیمت پر آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا اور اس ضمن میں سب سے زیادہ ذمہ داری ججز اور وکلا کے کندھوں پر ہے?چیف جسٹس نے وکلا پر واضح کیا کہ اعلی? عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے اور بلاخوف غیرجانبداری سے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے ? وکلا نے گوجرانوالہ بار میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو صوبائی حکومت سے فوری رابطہ کر کرنے کی ہدایت کی?