5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ جھیل سے پانی کا اخراج، ماہرین نے تین امکانات ظاہر کردیئے
جنگ نیوز -
ہنزہ …اسپل وے کے ذریعے عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج میں بمشکل چوبیس گھنٹے رہ گئے ہیں ?آگے کیا ہوگا اس کی پیش گوئی کرنا تو ممکن نہیں لیکن مقامی اور بین الاقوامی ماہرین ارضیات پانی کا اخراج شروع ہونے کے بعد ممکنہ صورت حال کے متعلق تین امکانات ظاہر کررہے ہیں ? دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چھتیس گھنٹے اہم ہے، امید ہے کہ جانی نقصان نہیں ہوگا ? ماہرین ارضیات کے مطابق سب سے زیادہ امکان جس بات کا ہے وہ یہ ہے کہ پانی کا اخراج شروع ہونے کے ساتھ اسپل وے کی دونوں سائیڈ بہت تیزی سے کٹنی شروع ہوجائیں اور پانی انہیں بہا کے لے جائے ? اس کے نتیجے میں بہت بڑا سیلاب آئے گا ? دوسرا امکان یہ ہے کہ اسپل وے نہ ٹوٹے اور جھیل بدستور موجود رہے ? لیکن یہ امکان بہت کم ہے ? تیسرا اور سب سے بدترین امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جھیل کی ڈیم نما قدرتی رکاوٹ تباہ ہوجائے ? اگرچہ یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اسے یکسر مسترد بھی نہیں کیا جاسکتا ? اگر ڈیم پھٹ جاتا ہے تو جھیل ایک گھنٹے میں خالی ہوجائے گی ? ان تینوں امکانات کے پیش نظر انتظامیہ نے اپنے طور پر احتیاطی اقدامات کئے ہیں ?