5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
صوبہ سندھ میں52نجی چڑیا گھروں کو لائسنس دیئے گئے،وزیرجنگلی حیات
جنگ نیوز -
کراچی …صوبائی وزیر جنگلی حیات ڈاکٹر دیا رام کا کہنا ہے کہ صوبے میں باون نجی چڑیا گھروں کو لائسنس دیئے گئے ہیں?سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ جنگلی حیات سندھ کے وزیرڈاکٹر دیا رام نے تحریری جواب میں بتایا کہ صوبے میں سال دوہزار آٹھ میں شکار کے لیے چارسو پچپن اجازت نامے جاری کیے گئے ??ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپریل دوہزار آٹھ سے مارچ دوہزار نو کرتک غیر قانونی نقل حمل کرائے جانیوالے 1819 جانور اور پرندے پکڑے گئے?ان میں باز، تیتر،مرغابی ، کچھوے ، ہرن وغیر ہ شامل ہیں ?ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں الو اور سانپوں سمیت دیگر کئی جانوروں کی تعداد کے بارے میں اب تک کوئی سروے نہیں کرایا گیا ہے ،وزیر جنگلی حیات کے بتایا کہ گھوٹکی میں سرحد جنگل گیم ریزروقائم کیا جارہا ہے سات کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی?ان کاکہنا تھاکہ ملبورن یونیورسٹی کے سروے کے مطابق کیرتھر پارک میں دس پینگوئن موجود ہیں ?