5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملیرمیں کے کے ایف کی ایمبولینس نذرآتش،رابطہ کمیٹی کی مذمت
جنگ نیوز -
کراچی…ملیرکے علاقے کالابورڈپرمسلح دہشت گردوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کونذرآتش کردیا،آتشزدگی سے ایمبولینس کوشدیدنقصان پہنچاجبکہ ڈرائیورمحمد اسماعیل جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے،خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے واقعہ کامقدمہ درج کردایاگیاہے?تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس نمبر EA-5508 ملیرکے علاقے کالابورڈنہال اسپتال کے باہرکھڑی تھی جبکہ ڈرائیورمحمداسماعیل ولدمحمدابراہیم ایمبولینس کی پچھلی سائیڈپرموجوداسٹریچرپر لیٹاہواتھا کہ ہنڈا 125موٹرسائیکل پرسواردومسلح دہشت گردوں نے ایمبولینس پرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اورفرارہوگئے جس کے باعث ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچاجبکہ ایمبولینس ڈرائیورجھلس کرشدیدزخمی ہوگیا?خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے واقعہ کامقدمہ سعودآباد تھانہ میں درج کرادیاگیاہے?دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیرکے علاقے کالابورڈمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کونذرآتش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ?ایک بیان میں انہوں نے اس واقعے کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ شرپسندعناصردہشت گردی کے ذریعے پرامن شہریوں کومشتعل کرنے کی سازش کررہے ہیں? رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلی? سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کونذر آتش کرنے کانوٹس لیاجائے اورشرپسندعناصرکوگرفتارکرکے سخت ترین سزادی جائے?