5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئی آر او 2008کی میعاد جون 2011تک بڑھادی گئی
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ کو آج بتایا گیا کہ18ویں آئینی ترمیم کے بعد انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ2008کی میعاد جون2011 تک بڑھادی گئی ہے?اسلئے یہ ایکٹ ابھی ختم نہیں ہوا?سندھ ہائی کورٹ کی ایک دو رکنی بینچ نے انڈسٹریل ریلشنز ایکٹ2008کی آئینی حیثیت پر دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ایکٹ30اپریل2010کو ختم ہوچکا ہے?اس لئے عدالت اس کی آئینی حیثیت کا تعین کرے?سرکار کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سرور خان نے اپنے دلائل دیئے کہ18ویں ترمیم کے تحت کنکرنٹ لسٹ ختم کرتے وقت یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ ایسے امور پر جو کنکرنٹ لسٹ میں آتے تھے اگران پر وفاق نے قانون سازی کر رکھی ہے تو اسے جون2011تک تحفظ حاصل ہوگا?اس تاریخ تک صوبے متبادل قانون سازی کرسکیں گے اور اس وقت تک ایسے قوانین کو تحفظ حاصل ہوگا?انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ چونکہ کنکرنٹ لسٹ میں آتا ہے اس لئے اس کی عمر بھی 2011تک بڑھ گئی ہے?درخواست گزار کے وکیل کل اپنے دلائل دیں گے?