5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا کمزورنہیں،طاقت منوانے کیلئے خود کو مضبوط ہونا ہوگا،ہلیری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندی کے لئے سفارتی کوششوں میں مزید وقت ضائع کرنا دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے? واشنگٹن میں قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے معاملے پر امریکا اور برازیل میں شدید اختلافات موجود ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ امریکا اکیسویں صدی کے لئے اپنی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے قومی سلامتی امریکی انتظامیہ کی اولین ترجیحات مین شامل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی طرح کمزور نہیں ،تاہم امریکا کو اپنی طاقت منوانے کیلئے پہلے خود کومضبوط بنانا ہوگا?