تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت:ریاست مغربی بنگال میں ٹرینیں ٹکرا گئیں ،15 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
نئی دہلی ... بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ، جس سے گنشواری ایکسپریس سے مال بردار ریل ٹکرا گئی اور مسافر ٹرین کی تیرہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، واقعے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ? بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں سردیھا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے گنشواری ایکسپریس مال بردار ریل سے ٹکرا گئی جس سے مسافر ٹرین کی تیرہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں? واقعے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں?واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں? زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ? جبکہ جائے وقوعہ پر طبی عملے سمیت امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں ہیں?متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں? دھماکہ بھارتی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا? وزیر ریلوے ممتا جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں ہیں انہوں نے متاثرین کے لئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے ? امدادی ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ? جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ? بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.