5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل کی فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لانیوالوں کو گرفتار کرنیکی دھمکی
جنگ نیوز -
غزہ ... اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں صہیونی مقاطعے کا شکار فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے?''فری میڈٹیرنین '' نامی امدادی قافلے کے منتظم،اڑسٹھ سالہ یہودی موسیقار ڈرورفیلر دیگرغیر ملکی کارکنان سمیت غزہ میں گذشتہ تین سال سے اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینیوں کے لیے دس ہزار ٹن امدادی سامان لے کر ایک بحری بیڑے کی شکل میں آ رہے ہیں?اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ آٹھ امدادی کشتیوں کو غزہ کے ساحل کی جانب نہیں جانے دے گااور آنے والے امدادی کارکنوں کوزبردستی واپس بھیج دیا جائے گا یا انہیں گرفتارکرلیا جائے گا?اسرائیلی وزرات خارجہ کی ترجمان مایا قدوش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم یہ کارروائی جتنا جلد ممکن ہو،مکمل کرنا چاہتے ہیں''?اسرائیلی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ فوجی طاقت کے استعمال سے گریزکرنے کی کوشش کریں گے لیکن اگر ضروری ہوا تو وہ فوجی محاذآرائی کے لیے بھی تیارہیں?یادرہے کہ اسرائیلی فوج نے جون 2007 میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کے بعد سے فلسطینی علاقے کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے اور وہاں کسی کو بھی عام سرحدی یا بحری راستوں سے امدادی سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہے?