5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایرانی نیوکلیئر پروگرام:نژاد کا ماسکو کیخلاف بیان جذباتی اظہار ہے ،روس
جنگ نیوز -
ماسکو ... روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے مجوزہ پابندیوں کے بل پر روسی حمایت کے حوالے سے بیان جذباتی اظہار ہے ? روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے روس کے خلاف بیان جذباتی اظہار ہے ? روس نے ہمیشہ ایران کے نیوکلیئر مسئلے کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جبکہ ایران کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا? روس ایران کے خلاف مجوزہ نئی پابندیوں کے بل کی حمایت کر سکتا ہے? ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے گذشتہ روز کہا تھا کہ روس کی پوزیشن واضح نہیں کہ وہ آیا ایران کا دوست ہے یا دشمن ، اور ایران کے خلاف پابندی کی روسی حمایت ایران کو قبول نہیں ہوگا? دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے پولینڈ میں پیٹریاٹ میزائل کی بیٹری کی تنصیب اور فوجیوں کی آمد پر شدید تشویش کا بھی اظہار کیا?