5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: شارع فیصل پولیس کی کارروئی ،اسٹریٹ کرائم میں ملوث9ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی: شارع فیصل پولیس کی کارروئی ،اسٹریٹ کرائم میں ملوث9ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی میں شارع فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث9ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ، چھینی ہوئی گاڑیاں اور موبائل فون برآمد کرلئے?پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر بلاک 13 میں کارروائی کرکے 2ملزمان سید فاروقی ولد سید بادشاہ اور عرفان عرف کانا ولد محمد رمضان کو گرفتار کرکے 2ٹی ٹی پستول، چھنی ہوئی 2موٹر سائیکلیں اور 2 موبائل فون برآمد کرلئے? ملزمان کئی بار گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں? ملزمان ڈکیتی، رہزنی، گاڑیاں چھیننے و چوری کرنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں? گلستان جوہر بلاک 17سے اسٹریٹ کرمنل حسن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ مین شارع فیصل روڈ سے ٹریفک سگنل پر آنے والی گاڑیوں میں سوار افراد سے چھینا چھپٹی کرنے والے ملزم عالمگیر خان کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا?4ملزمان خلیل، محمد بلال، خرم اور نصرت خان کو گلستان جوہر بلاک 19پہلوان گوٹھ سے گرفتار کرکے 4ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے? پولیس گرفتار شدگان سے تفتیش کررہی ہے?