5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: گلشن اقبال سے23 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد
جنگ نیوز -
کراچی: گلشن اقبال سے23 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی …کراچی میں گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی? پولیس حکام کے مطابق گلشن ٹاؤن کے آٹھ تھانوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، سچل، عزیز بھٹی، پی آئی بی کالونی، نیو ٹاؤن اور بہادر آباد تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ٹی ٹی پستول، 4 میگزین، 30 کارتوس، 3 رپیٹر، گنیں، ایک خنجر، گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکلیں، 2موبائل فون، ایک کار،اور منشیات برآمد کرلیں? گرفتار شدگان میں 3 کار لفٹر، 5مفرور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں?