تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

جنگ نیوز -
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

سیئول …شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ، گذشتہ روز جنوبی کوریا نے چھوٹے پیمانے پر فوجی مشقیں کیں ، شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا کوئی بحری جہاز اس کے سمندر میں آیا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا? رواں سال مارچ میں جنوبی کوریا کے بحری جہاز ڈوبنے کی وجہ سے ہلاکتوں کے بعد کوریائی ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ? گذشتہ دنوں سے یہ تناؤ مزید بڑھ گیا ہے ? جنوبی کوریا نے اپنے سمندر میں چھوٹے پیمانے پر ایک روزہ نیوی کی جنگی مشقیں کیں، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی کھلے الفاظ میں اپنے اتحادی ملک جنوبی کوریا کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے تعلقات مضبوط چٹان کی مانند ہیں اور امریکا ہر مشکل وقت میں جنوبی کوریا کا ساتھ دے گا، ادھرایک روزہ جنگی مشقوں کے بعد جولائی کے مہینے میں جنوبی کوریا اور امریکا مشترکہ طور پر بڑے پیمانے کی جنگی مشقیں کریں گی? دوسری جانب امریکی مخالف کمیونسٹ شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ وہ جنوبی کوریا سے اپنے سرحدی تعلقات ختم کر دے گا اور جنوبی کوریا کا اگر کوئی بحری جہاز اس کے سمندر میں داخل ہوا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.