تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خلیج میکسیکومیں تیل کنوئیں سے رساؤ روکنے کی کوششیں کامیاب

جنگ نیوز -
خلیج میکسیکومیں تیل کنوئیں سے رساؤ روکنے کی کوششیں کامیاب

واشنگٹن …خلیج میکسیکومیں تیل کنوئیں سے رساؤ روکنے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ?برٹش پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ تیل کے اخراج کو روکنے کا کام اگلے 24گھنٹے تک جاری رہے گا? ماہرین نے خلیج میکسیکو میں متاثرہ تیل کے کنوئیں کو گارے اور سیمنٹ کے آمیزے سے بند کرنے کی کوشش کی جو کامیاب ثابت ہوئی ? برطانوی تیل کمپنی برٹش پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ رساؤ بند کرنے کا کام اگلے 24گھنٹے تک جاری رہے گا جبکہ تیل کے اخراج سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ?20 اپریل کو خلیج میکسیکو میں امریکی تیل کی تنصیب دھماکے سے سمندر میں ڈوب گئی تھی?جس کے باعث تیل کے کنوئیں کو نقصان پہنچا اورایک ماہ میں کئی لاکھ بیرل تیل سمندر میں بہہ گیا?سائنسدانوں نے پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اوران کا جائزہ لے رہے ہیں? ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ امریکی حکومت نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور برٹش پیٹرولیم پر سب کچھ چھوڑ دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام کر رہی ہے اوراس معاملے کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.