تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:محمود آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ، پولیس اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے محمود آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، اسی دوران مسلح افراد سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لئے گئے?پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں چوکی پر تعینات پولیس قومی رضاکار اہل کار سمیت دو اہلکاروں پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کی ذد میں آتے ہوئے کانسٹیبل36 سالہ مقصود قادری ہلاک ہوگیا،جبکہ اس کے ساتھ ہی موجود اے ایس آئی اسلم خٹک شدید زخمی ہوگیا،اسی دوران مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی بھی چھین کرلئے گئے،ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح اسپتال لے جایا گیا?پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.