5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی سے بنکاک ہیروئن اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی ... ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے بنکاک ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اور جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں?ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے بنکاک جانے والی پرواز میں سوار ہونے والے مسافر اسد علی نامی شخص کو اسکیننگ کے دوران منشیات کا پتہ چلنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا?اے ایس ایف حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اسد علی کا تعلق نوشہرہ کے علاقے سے ہے اور اسکے جوتوں کے خفیہ خانون میں چھپائی گئی740 گرام ہیروئن کو برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا?اتنی ہی دیر میں اسکیننگ مشین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ملزم کے پیٹ میں 80 سے 100 ہیروئن سے بھرے ہوئے مزید کیپسول بھی موجود ہیں?گرفتار ملزم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بنکاک ہیروئن منتقل کرنے کے عوض500 امریکی ڈالر کی رقم ایڈوانس میں ادا کی گئی تھی?اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم کی تحویل سے دو جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں جنہیں ضبط کرلیا گیا?اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کیلئے تحقیقات جاری ہیں?