5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سب سے زیادہ جسم پرٹیٹوبنوانے والی جولیاکانام گنیزبک میں شامل
جنگ نیوز -
نیویارک ... بیماری انسان کوتکلیف میں مبتلاکرتی اوراسے کمزوروبدنما بنادیتی ہے لیکن امریکی خاتون نے اپنی بیماری چھپانے کی جو کوشش کی وہ اس کی وجہ شہرت بن گئی اور اس نے اپنا نام گنیزبک آف ورلڈ رکارڈ میں لکھوالیا? پچپن سالہ امریکی خاتون Julia Gnuse جلدی بیماری کا شکار ہیں? یہ ان کی خاندانی بیماری ہے جس سے ان کا جسم بدنما لگتاہے ?جولیا نے اسے چھپانے کے لیے اپنے جسم پر آرٹ کے نمونے بنوالیے اورگنیز بک آف ورلڈ رکارڈ کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ ٹیٹو والی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا? ان کے جسم پر ماتھے سے لے کرپیر کے انگوٹھے تک مختلف نقش و نگار بنے ہوئے ہیں ان میں مختلف انسانی تصویریں بھی بنی ہوئی ? گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ کے مطابق جولیاکے جسم کے95فی صد حصے پر ٹیٹو بنے ہیں?