5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی سینیٹ : افغانستان میں فوج میں اضافے کیلئے فنڈز منظور
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سینیٹ نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کے مطالبے کو رد کر دیا? امریکی سینیٹ کی جانب سے افغانستان میں 30ہزار امریکی فوج میں اضافے کے لئے 33ارب ڈالرز کی منظوری دی گئی? جبکہ اس فنڈ کا کچھ حصہ عراق جنگ کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا? جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے لئے سویلین مقاصد کے لئے چار ارب ڈالر فنڈ زکی بھی منظوری دی گئی? سینیٹ میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے لئے ٹائم فریم دینے کے مطالبے کو اکثریتی رائے سے مسترد کر دیا? نئی منظور کی گئی فنڈ رواں سال عراق اور افغانستان جنگ کے لئے منظور کی گئی130ارب ڈالر کے علاوہ ہے ? افغانستان میں جنگ کے لئے امریکا اب تک 300ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے ?