تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

متبادل توانائی بورڈ کا ہوا سے50میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متبادل توانائی بورڈ امریکی امداد سے ہوا سے 50میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرے گا جس کے لئے ایک خصوصی کمپنی قائم کی جائے گی? اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کا 20واں اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کی? اجلاس میں بتایا گیا کہ ہوا سے 200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے مالی معاملات طے پا گئے ہیں?اجلاس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایوان صدر اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہوں میں بھی توانائی کا کچھ حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا جائے گا?انھوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کام کر رہی ھے جس کے نتائج جلد سامنے آنے شروع ہو جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.