تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ میں فائرنگ،ایس ایچ او سمیت چار اہل کار جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے?پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون عبدالخالق پولیس موبائل میں اپنے تھانے کے تین اہلکاروں نجیب اللہ، نظیر احمد اور محمد اکبر کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ سریاب لنک روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یہ چاروں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے?واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کی میتیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیں اور جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.