5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، کم از کم30افراد ہلاک،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کول کتہ…بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے? تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں گنشواری ایکسپریس سے مال بردارٹرین ٹکرا گئی? حادثے میں مسافرٹرین کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر پینتالیس زخمی ہوگئے جب کہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 50سے 70 تک پہنچ سکتی ہے?زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد ڈاکٹراور طبی عملے کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں?دھماکابھارتی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا? بھارتی وزیر ریلوے ممتا بینرجی نے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے اور بھارتی ذرائع کے مطابق واقعے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا?