5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اجے دیو گن سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی پرستار ہوں، کترینا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ کترینا کیف کے تو ہزاروں مداح ہیں لیکن وہ خودبالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی پرستار نکلیں?چار جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’راج نیتی‘ میں اجے دیوگن نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں?کترینا کیف کو اجے کا کام اتنا بھایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر سے اجے کے ساتھ مزید مناظر عکس بند کرانے کی ضد کی?کترینا کیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اجے دیوگن سے بہت کچھ سیکھا ہے اس لیے وہ اجے دیوگن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے مواقع کو گنوانا نہیں چاہیں گی کیونکہ کترینا کو بھی علم ہے کہ اجے میں کچھ تو خوبی ہے جب ہی وہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں?