5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی شہری کی غباروں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش
جنگ نیوز -
لندن…انسان ہمیشہ سے پرندوں کی طرح آسمانوں میں آزادی سے پرواز کرنے کا خواہش مند رہا ہے جس کے لیے اس نے مختلف طیارے بنائے? آج برطانوی شہر کینٹ میں ایک امریکی شخص برطانیہ اور شمالی فرانس کے درمیان انگلش چینل کو ہیلیم سے بھرے غباروں کے ذریعے پار کرنے کی کوشش کر رہا ہے?چھتیس سالہ امریکی شخص جوناتھن ٹراپ نے آج صبح برطانوی مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے برطانوی شہر کینٹ سے اپنی پرواز کا آغاز کیا?وہ ہیلیم کے غباروں سے بندھی ہوئی ایک کرسی پر بیٹھ کر انگلش چینل کے اوپر سے گذرنے کی کوشش کرے گا? پرواز کے دوران ٹراپ ساڑھے سات ہزار سے گیارہ ہزار فٹ کی اونچائی تک جائے گا? برطانوی ٹی وی چینل کے مطابق ٹراپ یا تو فرانس میں یا پھر بیلجیم پہنچے گا?اگروہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ ہیلیم کے غباروں کے ذریعے کسی بھی دریا یا سمندر کو پار کرنے والا پہلا شخص ہوگا?ٹراپ سے پہلے تین افراد انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم وہ ناکام رہے?