تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈاکٹر قدیر آزاد شہری ہیں، پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،لاہور ہائی کورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ ڈاکٹرقدیر خان آزادی شہری ہیں اوران کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے ایٹمی سائنسدان کی سکیورٹی کے حوالے سے کیس نمٹادیا?ڈاکٹرقدیر خان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان نے وفاقی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم پر انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آزاد شہری ہیں اوراپنی مرضی سے جہاں چاہیں جاسکتے ہیں لیکن کیونکہ وہ اہم شخصیت ہیں اس لئے سکیورٹی کے تحت وہ نقل وحرکت کرنے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی حکام کومطلع کردیں لیکن انور منصور خان کے عہدے سے ہٹنے کے بعد حکومت نے انہیں عملًاقید کررکھاہے اورانہیں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ?حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ڈاکٹرقدیر اورحکومت کے درمیان سکیورٹی معاملات کے حوالے سے جومعاہدہ طے پایاتھا اس پر عمل درآمد کیاجائے گا?ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے فریقین کوہدایت کی کہ معاہدے کی پاسداری کریں اورڈاکٹر قدیر آزادشہری اورانہیں سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.