تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چوروں اور جعلی ڈگری والے نوازے جارہے ہیں، ڈاکٹر قدیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انہیں عدلیہ کے فیصلے پر خوشی ہے، انہیں اس فیصلے کا کافی عرصے سے انتظار تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فیصلے پر کتنا عمل کیا جاتا ہے?میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو 8سال میں ایٹمی طاقت بنایا مگر صلہ نہ ملا، جعلی ڈگری والے بھی نوازے جارہے ہیں? سرکاری وکلاء عدالت کو بہکاتے تھے، رحمان ملک نے جووعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے، حکومت کی جانب سے کسی نے رابطہ نہیں کیا?انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا چور ہے وہ اتنا ہی بڑا ساہوکار ہے ،اس ملک میں فراڈکرنے والوں کو نوازا جاتا ہے ،حکمران دوسروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں،ٹیکس لگا کر عوام کی حالت مزید خراب کی جارہی ہے ? ان کا کہنا تھا کہ 1984 میں ایٹم بم تیار کرلیا تھا،جس کے بعد بھارت سے معاملات برابری کی سطح پر آگئے، ڈاکٹر قدیر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے ذاتی مفاد کیلئے ملک کا بیڑہ غرق کردیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.