5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی فٹبال ٹیم جنوبی افریقہ روانہ، اسپینش اسٹرائیکر ٹورس صحت یاب
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکاکی فٹ بال ٹیم صدر اوباما سے ملاقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی?واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوباما، نائب صدر جو بائیڈن اور سابق صدر بل کلنٹن نے جنوبی افریقا جانیوالے امریکی فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی?اوباما نے ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کو نہ صرف سراہا بلکہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ تمام امریکیوں کی طرح وہ بھی ان کی کامیابی کیلئے دعاگو رہیں گے?امریکا کی ٹیم گروپ سی میں انگلینڈ، سلووینیا اور الجیریا سے مدمقابل ہوگی?دوسری جانب اسپین کے اسٹرائیکر فرنانڈو ٹورس نے انجری سے صحتیابی کے بعد ٹیم کے ساتھ پہلی بار ٹریننگ میں حصہ لیا، وہ پر امید ہیں کہ ورلڈ کپ میں اسپین کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرسکیں گے?پانچ مرتبہ کی چمپئن برازیل ٹیم کے کوچ ڈنگا نے فیفا ورلڈ کپ میں موجود ٹیموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ایونٹ کے لئے تیار ہے، برازیل کی ٹیم گروپ جی میں شمالی کوریا، آئیوری کوسٹ اور پورتگال کے ساتھ شامل ہے?فیفا کے سیکرٹری جنرل جیروم والکے نے میڈیا کو بتایا کہ ایونٹ کے97 فیصد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، مگر بیرون ملک ٹکٹ کی سیلز کم رہی، صرف40 ہزار ٹکٹ جنوبی افریقا سے باہر فروخت ہوئے جو توقعات سے کم ہے? وارم اپ میچز کی، میگا ایونٹ سے قبل کھیلے جانے والے ایک میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقا نے اسرائیل کو دو ایک سے شکست دے دی، ڈنمارک نے سینیگال کو دو صفر سے شکست دی، بیلاروس اور ہنڈوراس کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا?