5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا سے 28 کروڑ80لاکھ ڈالرموصول ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی …امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ اخراجات میں28 کروڑ80لاکھ ڈالر پہنچ گئے جس کے بعد رواں سال موصول ہونیوالی رقم کی مالیت94 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی?اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ اخراجات کی مد میں دی جانیوالی28کروڑ80 لاکھ ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے?رواں سال کے دوران امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اخراجات کی مد میں پاکستان کو اب تک94کروڑ40 لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق سال2010 کے دوران مجموعی طور پر2ارب ڈالر موصول ہونے ہیں?تجزیہ کاروں کے مطابق پہلے سالانہ اخراجات کی مد میں70 کروڑ ڈالر ملتی تھی لیکن اخرجات میں اضافے اور کچھ بقایات جات کے باعث رواں سال کے واجبات2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے?