تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دنیا کے پہلے موبائل فون کی88سال پرانی وڈیو منظرِ عام پر

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں90ہزار سے زائد فلموں اور وڈیوز کو محفوظ کرکے ذخیرہ کرنے والی ملٹی میڈیا کمپنی British Pathe'نے 1922میں استعمال میں لائے گئے دنیا کے سب سے پہلے موبائل فون کی وڈیوجاری کردی ہے?ایک خاموش فلم Eve's Wirelessسے نکالی گئی اس وڈیو میں نیو یارک میں دو خوش لباس خواتین کو دکھایا گیا ہے جو ایک بھاری بھرکم ڈبے نما موبائل کو فائر ہائیڈرنٹ سے ایک بڑے تار کے ذریعے منسلک کر رہی ہیں?ہائیڈرنٹ سے جوڑنے کے بعد ان خواتین نے اپنی چھتری کو ٹیڑھا کرکے اسے سگنلز موصول کرنے والا ایریل بنالیا اور پھر اپنی کال ملاکر باتیں کرتی دکھائی دیں? اس فلم کی وڈیو سے دنیا کے سب سے پہلے موبائل فون کی وضع قطع اور اس کے کام کرنے کا طریقہ کار سامنے آیا ہے جو 1922کی ایک فلم میں استعمال کیا گیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.