تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فرنچ اوپن: سیڈڈ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری،ایناایوانووچ باہر ہوگئیں

جنگ نیوز -
پیرس …فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پانچویں دن سیڈڈ کھلاڑیوں نے بارش اور خراب روشنی کو شکست دیتے ہوئے اپنے کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھا، سابق چیمپین اینا ایونووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں?رولان گیروس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کی جیلینا جینکووچ نے ایسٹونیا کی کیا کینپی کو چھ دو ، تین چھ اور چھ چار سے شکست دے دی، لیکن سابق چمپئن سربیا کی ایناایوانووچ کو روس کی ایلیزا کلے بانووا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، ان کے شکست کا اسکور چھ تین اور چھ صفر رہا، روس کی الینیا ڈیمنیٹیوا نے بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنالی جبکہ چار بار کی سابق چیمپین جسٹین ہینن بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ کرسکیں، مردوں کے مقابلوں میں امریکا کے اینڈی روڈک نے سلوونیا کے بلیز کیوچچ کے خلاف میچ ایک سخت مقابلے کے بعد چھ تین ، پانچ سات، چھ چار اور چھ دو سے جیتا، قبرص کے مارکس بغداتیس اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.