5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا نے ایٹمی دھماکانہ کرنے پر5ارب ڈالرکی پیشکش کی تھی، نوازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ امریکی صدرنے ایٹمی دھماکانہ کرنے پر5ارب ڈالرکا پیکیج دینے کی پیشکش کی تھی اور بتایا تھا کہ اگردھماکے کیے تو پابندیاں لگ جائیں گی، لیکن میں نے ان سے کہا کہ ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں، اور ہم ایٹمی دھماکے کرینگے? یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو قازقستان میں تھا، سب سے پہلے مشاہد حسین نے ایٹمی دھماکا کرنے کا مشورہ دیا،ادھر قوم بھی اس وقت بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر متفق تھی، چنانچہ انہوں نے قازقستان سے ہی ایٹمی دھماکا کرنے کی تیاری کا حکم دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈکٹیٹر ہوتا تو شاید کبھی دھماکے نہیں کرتا?ان کا کہنا تھا کہ جعلی وارثوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ،پاکستان کے اصل وارث عوام ہیں، جب آئین اور پارلیمنٹ ٹوٹتے رہیں تو ملک کیسے چلے گا?نوازشریف کا کہنا تھا کہ مشرف نے غیر ملکی قرضے لینے کے باوجود ملک کیلئے کچھ نہ کیا، اور قوم کو اندھیروں میں چھوڑ کر چلاگیا?