تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور:مقامی تاجر اور خواجہ سرا کی درخواست ضمانت نامنظور

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مقامی تاجر اور خواجہ سرا کی درخواست ضمانت نامنظور کردی ?جوڈیشل مجسٹریٹ سید شوکت اللہ شاہ کی عدالت نے خواجہ سرا سے شادی رچانے کے الزام میں گرفتار مقامی تاجر ملک اقبال اور خواجہ سرا کاشف عرف رانی کی درخواست ضمانت نامنظور کردی? عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو ہم جنس پرستی اور عزت پر حملے کے ناقابل ضمانت دفعات377 اور 411 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے? عدالت نے میڈیکل رپورٹ پیش نہ ہونے پر ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور کردی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.