5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
(ن) لیگ کے ایم پی اے رضوان نوریز جعلی ڈگری پر نااہل قرار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سرگودھا سے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رضوان نوریز کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا?رضوان نوریز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی34سرگودھا سے منتخب ہوئے تھے? ڈاکٹر نادیہ عزیز نے ایم پی اے رضوان نوریز کی اہلیت کو ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھااور موقف اختیار کیا تھا کہ2002 میں رضوان نوریز نے اپنی جگہ کسی دوسرے امیدوار کو امتحان میں بٹھایا لیکن پکڑے گئے جس پر انہیں بی اے کے امتحان کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے 2002 میں بی اے کی جعلی ڈگری حاصل کی اور2008 کے عام انتخابات میں اسی ڈگری کی بنیاد پرالیکشن میں حصہ لیا?ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست گذار کے موقف کو درست قرار دیا اور رضوان نوریز کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دے دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر اس حلقہ میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں?