5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عمران خان ریتھک روشن جیسی جسامت کے خواہش مند ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ فلم انڈسٹری میں نو وارد اداکار عمران خان بھانجے توبے شک عامر خان کے ہیں لیکن ان کی پسندیدگیاں دیگر بالی وڈ ہیروز کے لئے بے انتہا واضح ہیں? عمران بالی وڈکے سپر اسٹار سلمان خان کی شخصیت سے تو پہلے ہی متاثر تھے تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے کثرتی جسم سے بے انتہا متاثر ہیں اور خود بھی ان ہی کی طرح بننا چاہتے ہیں? عمران کا کہنا ہے کہ ہریتھک روشن کی باڈی بالی وڈ کے تمام ہیروز میں سب سے زیادہ پرفیکٹ ہے اور وہ خود بھی ہریتھک کی طرح 6 پیک ایبس کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے انہوں نے نہ صرف اپنی غذا میں تبدیلی کی ہے بلکہ باقائدہ باڈی بلڈنگ بھی شروع کردی ہے?