5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چین میں 36 کلومیٹر طویل دنیا کا سب سے بڑا سمندری پُل
جنگ نیوز -
شنگھائی…چین کی خلیجِ آنگ ژو پرتعمیر کیے گئے پل کو دنیا کے سب سے بڑے سمندری پُل ہونے کا اعزاز حاصل ہے?شنگھائی سے صنعتی شہر ننگبو تک 36کلو میٹر طویل اس پُل کی تعمیر میں پانچ سال کا عرصہ لگا جس پر500ملین پاؤنڈ لاگت آئی ? چھ لین پر مشتمل اس پُل پردن بھر میں100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں? انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پُل کو آئندہ 100سال تک استعمال کیا جاسکے گا?