تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کولکتہ: ٹرینوں کے تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد71ہوگئی

جنگ نیوز -
کولکتہ …بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ماؤ نواز باغیوں کی ممکنہ تخریب کاری کے نتیجے میں مسافرٹرین پٹری سے اترنے اور مال گاڑی کیساتھ ٹکرانے سے 71افراد ہلاک اور200 زخمی ہوگئے جبکہ مزید افرادٹرین میں پھنسے ہو ئے ہیں ? ایک اطلاع کے مطابق مغربی بنگال میں سردیہا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے گنیشواری ایکسپریس کی تیرہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسری جانب سے آنیوالی مال گاڑی سے ٹکرا گئیں?حادثے میں کم از کم71افرادہلاک جبکہ در جنوں افراد زخمی ہوگئے،ابھی تک3 بو گیو ں میں50 سے زائد افراد پھنسے ہو ئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں? بھارت کی وزیر ریلوے ممتا بینرجی کے مطا بق ٹرین حادثہ پٹری میں نصب بم پھٹنے سے ہوا لیکن ماہرین کے مطا بق پٹریوں کی فش پلیٹس اکھاڑے جانے کے باعث مسافر ٹرین کی بوگیوں الٹ گئیں اور دوسری طرف سے آنے والی مال گاڑی ان بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.