تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہزارہ میں آج ہڑتال ، پہیہ جام ، تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ غائب

جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…تحریک قیام صوبہ ہزارہ کی کال پر ہزارہ ڈویژن میں آج ہڑتال اورپہیہ جام ہے?تعلیمی ادارے بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے?ہڑتال کی کال پر ضلع ہری پور،ایبٹ آباد میں مکمل ہڑتال ہے?ایبٹ آبادمیں پہیہ جام سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند ہے?تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند،کاروبارزندگی معطل اورسڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے? مانسہرہ میں ہڑتال کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے ہڑتال کی وجہ سے مانسہرہ شہرمیں نجی تعلیمی ادارے بند ہیں اور دفاتر میں حاضری کم رہی،پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے تاہم شاہراہ قرقرم بند نہ ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیاں چل رہی ہیں?ضلع بٹگرام اور کوہستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں اضلاع میں ہڑتال کی کال کو زیادہ پذیرائ حاصل نہیں ہوئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.