5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رشوت ستانی نہ ہوتو محاصل دگنے ہوسکتے ہیں ، صدر کراچی ٹیکس بار
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر علی رحیم کا کہنا ہے کہ اگر رشوت ستانی نہ ہو تو ایف بی آر ٹیکس محاصل موجودہ سطح سے دگنا کرسکتی ہے?کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر علی رحیم نے جیو نیوز کو خصوصی بات چیت میں بتایا کہ ملک بھر میں کاروبار کو دستاویزات کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایف بی آر کی نااہلی کہ وہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کرپارہے ہیں? علی رحیم کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس دراصل جنرل سیلز ٹیکس کی جگہ لایا جارہا ہے، لیکن اگر کوئی مجھے فون کرکے پوچھتا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے کیا تومیں نہیں بتا پاتا ہوں کیوں کہ خود مجھے نہیں معلوم ہے? انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینی کی ضرورت ہے جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکسز کے حوالے بہت مشکل ہوسکتا ہے?