5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہمارا قائد بکنے والا ہے نہ جھکنے والا،نواز لیگ فرانس
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہ نما اور ممتازسماجی شخصیت چوہدری ریاض پہاپا نے کہا ہے کہ ہمارا قاہد میاں نواز شریف نہ جھکنے اور نہ بکنے والا لیڈر ہے جس نے آج کے روز سپر طاقت کے دباؤ ، دھمکیوں اور لالچ دینے کا ایک ہی جواب دیا تھا کہ ہم ایٹمی دھماکا کرکے رہیں گے اور اس طرح پاکستان کو پہلا ایٹمی ملک بنے کا اعزاز دلایا? یوم تکبیر کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پرامن ایٹمی قوت بنانے کی ابتدا کرتے ہوئے قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کو مدعو کیا جس پر لبیک کہتے ہوئے ڈاکٹر قدیر خان نے ملک وقوم کی خاطر سب کچھ قربان کرکے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور مختصر سے عرصے میں وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنا دیا جس کا باضابطہ اعلان اور تصدیق ہمارے قائد میاں نوازشریف نے 28مئی کو چاغی میں دھماکا کرکے کیا? پہاپا نے کہا ایٹمی دھماکا کرنے کی سزا میں میرے قائد نے جلاوطنی کاٹی? مجھے اور فرانس میں میرے مسلم لیگی ساتھیوں کو اپنے قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان اور قائدین میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف پر فخر ہے اور ہم اس موقع پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں?