5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اٹارنی جنرل بننے کی پیشکش میں نے خود قبول نہیں کی، اعتزازاحسن
جنگ نیوز -
کراچی …سابق صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگرمجھے کہا جاتا کہ بابر اعوان کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوجاؤ تو میں ضرور جاتا لیکن میں کونی مارکرآگئے بڑھنے کا قائل نہیں ہوں?انہوں نے یہ بات سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی? اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے کیس میں مجھے شامل نہیں کیا گیا اگر کیا جاتا تو میں پارلیمنٹ اور حکومت کی طرف سے آتا?انہوں نے کہا کہ بابراعوان کو سپریم کورٹ میں اتنی شہرت ملی جتنی لطیف کھوسہ کو بھی نہیں ملی? اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعوان کو کابینہ کا کپتان نہیں تو نائب کپتان کہا جاسکتا ہے?اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے اٹارنی جنرل بنانے کی پیشکش کی لیکن میں بوجوو قبول نہیں کرسکا? اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو خودمختار دیکھنا چاہتا ہوں خواہش یہ کہ حکومت بہتر کارگردگی دکھائے?انہوں نے کہا کہ مشرف نے قارون کے خزانے کھول دیئے لیکن وکلا کو نہیں خرید سکا مجھے بھی بڑے سے بڑے عہدے کی پیش کش کی گئی?