5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انتہا پسند ہندؤں کی دہشتگردی بھارت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی،رپورٹ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…انتہا پسند ہندو گروپوں کی طرف سے دہشت گردی بھارت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی? یہ بات بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی? رپورٹ کے مطابق اگرچہ بھارت کو ماؤ باغیوں کے ساتھ ساتھ اپنی متعدد مشرقی ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں سے بھی بڑے خطرات کا چیلنج درپیش ہے تاہم ہندو بنیاد پرستوں کی طرف سے دہشت گردی کا خطرہ اس کیلئے سب سے بڑے چیلنج کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور حیدر آباد میں مسجد میں بم دھماکے جیسے دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ہندو انتہا پسندوں کا ملوث ہونا اس کے واضح ثبوت ہیں? بھارتی خفیہ اداروں کی تحقیقات میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے سنیل جوشی اور دیوندرا گپتا کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا بھارت میں دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے والوں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے? معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں واقعات میں بم دھماکوں کیلئے استعمال کئے جانے والے موبائل فون کے سم کارڈ دیوندرا گپتا نے مغربی بنگال میں خریدے تھے? بھارتی خفیہ اداروں کو ایسے ہی ثبوت سمجھوتا ایکسپریس میں بم دھماکے اور حیدر آباد میں مکہ مسجد میں بم دھماکوں کی تحقیقات کے دوران بھی ملے تھے? چنانچہ اس حقیقت کی طرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ایک ترجمان اخبار نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اشارہ کیا ہے جس کے مطابق اگرچہ سمجھوتا ٹرین بم دھماکے میں نشانہ بننے والوں میں بڑی تعداد مسلمانوں کی تھی اس کے باوجود دہشت گردی کی اس کارروائی کی ذمہ داری حسب روایت مسلمانوں پر عائد کر دی گئی? بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کے نتیجہ میں بھارتی خفیہ اداروں کی دہشت گردی کی ہر واردات کو مسلمانوں اور پاکستان سے منسوب کرنے کی پالیسی کو شدید دھچکا لگا ہے?