5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: قادیانیوں کے جماعت خانوں پر حملہ، فائرنگ اور دھماکے
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں قادیانیوں کے جماعت خانوں پر حملہ کیا گیا ہے? زبردست فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں? ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں دہشت گردوں نے احمدیوں کے عبادت خانے میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور جماعت خانے میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا? اسی دوران ماڈل ٹاؤن میں بھی ایک اور جماعت خانے پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا?علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے? تحریک طالبان پنجاب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے?