تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کترینا کا اسٹیکر جمع کرنے کا نیا مشغلہ

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کی ڈول اور من موہنی صورت کی حامل اداکارہ کتریناکیف بیشک راج نیتی جیسی فلم میں ایک سنجیدہ سیاست دان کا کردار نبھا رہی ہوں لیکن حقیقی زندگی میں ان کا بچپنا ابھی گیا نہیں?کتریناکو بچوں کی طرح کارٹون اسٹیکرز جمع کرنے کا شوق ہے اور ان کا یہ مشغلہ انہوں نے حال ہی میں پرکاش جھا کی فلم راج نیتی کی شوٹنگ کے دوران اختیار کیا ہے?ایک دن فلم کی شوٹنگ کے درمیان ان کی ملاقات سگنل پر چند اشیاء بیچنے والے بچوں سے ہوئی جو ان کی گاڑی میں انہیں چپکانے والے اسٹیکرز فروخت کرنا چاہ رہے تھے?کترینانے ناصرف وہ اسٹیکرز خرید لیے بلکہ انہیں اپنی گاڑی کی پسندیدہ نشست پر چپکا بھی دیا?اب جب بھی کتریناکی نگاہیں کسی بھی سگنل پر اسٹیکرز بیچتے بچوں سے ہوتی ہے وہ بلااختیار انہیں خرید کر اپنی گاڑی کی پسندیدہ پچھلی نشست پر چپکا دیتی ہیں اور اداسی کے لمحات میں وہ ان اسٹیکرزکو دیکھ کر اپنے چہرے پر مسکراہٹ واپس لانے کی کوشش کرتی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.