5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایف بی آر کی آئندہ بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز
جنگ نیوز -
کراچی …کسٹم انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لطف اللہ ورک نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی ہے?ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لطف اللہ ورک نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر ملک میں ہونے والی اسمگلنگ سے حکومت ،عوام اور تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے?ان کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پورٹ اور سرحدوں پر اسیکنرز کی تنصیب سمیت ٹرکوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ اوردیگر تجاویز زیر غور ہیں? اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر عبدالمجید حاجی محمد سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے?