5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:سنہرا پوائنٹ پر ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سنہرا پوائنٹ پرپکنک کے دوران ڈوب جانے والے چارطالب علموں کی لاشیں نکال لی گئیں?ایدھی ذرائع کے مطابق دو روز قبل کراچی سے سنہرا پوائنٹ پر پکنک منانے جانے والے4طالب علم ڈوب گئے تھے ?واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی رضاکاروں نے انھیں بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم وقاص کو نکال لیاگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج جانبرنہ ہوسکا اورخالق حقیقی سے جاملا جبکہ اس کے 3 ساتھی عمر فاروق ،عبدالقافی اور زید جاوید کی لاشوں کو دوروز گزرنے کے بعد ایدھی کے رضاکاروں نے تلاش کرلیا? لواحقین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ?چاروں طالب علموں کا تعلق گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے تھا?