5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فری ڈیمرج کی میعاد8روزکرنے کا نوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فری ڈیمرج کی میعاد پانچ سے بڑھا کرآٹھ روزکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا?پاکستان کسٹم کمپیوٹرائز ڈ سسٹم کے موجودہ سافٹ ویئر کو بند کرنے کے احکامات کے بعد کاروباری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ایف بی آر نے تمام تینوں ٹرمینل آپریٹرز کو ڈیمرج کی معیاد پانچ روز سے بڑھا کرآٹھ روز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں? کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹریٹری خرم اعجاز نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیکس کے سافٹ ویئر کو بند کئے جانے سے تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹس سمیت معیشت کو نقصان اٹھانا پڑے گا ?