تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:قادیانیوں کی عبادتگاہوں پر حملے، ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر ہونیوالے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے، جبکہ آئی پنجاب نے ماڈل ٹاؤن میں ایک دہشتگرد کی ہلاکت جبکہ دو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ کو کلیئر کرالیا گیا ہے،گڑھی شاہو میں کارروائی کی جارہی ہے?پولیس کی نفری بڑی تعداد میں موجود ہے، اور آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے? ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج تقریباً ایک بج کر چالیس منٹ پر گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ کے قریب اور ماڈل ٹاؤن میں واقع قادیانیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ کیا? گرینیڈ کے دھماکے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے عباد ت گاہوں کے اندر داخل ہوئے ? پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ماڈل ٹاؤ ن میں آپریشن کرتے ہوئے عبادت گاہ کو کلیئر کرالیا ،آپریشن میں ایک حملہ آور مارا گیا ، جبکہ ایک زخمی سمیت دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا? ایک ملزم نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ، جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے? اس عبادت گاہ میں کم از کم ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ افراد موجود تھے? لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا? گڑھی شاہو سے بھی ایک حملہ آور کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے? پولیس کے جوانوں نے قریبی عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، جبکہ بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے? جناح اسپتال لاہور میں 17لاشیں پہنچائی گئی ہیں، متعدد زخمی بھی لائے گئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو گولیا ں لگی ہیں? تحریک طالبان پنجاب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.